Book Review: Haalim

Author : Nemrah Ahmed
Ratings : 4.2/5
Review by : SANIA RAFIQUE

کتابوں کو سوچنا ،سرچ کرنا اس کے بعد کتابوں کو خریدنا ،خریدنے کے بعد پڑھنا اور پھر الماری میں سنبھال کر رکھ دینا اتنی محنت لیکن ایک چیز کی کمی رہ گئی ہے اور وہ ہے کتابوں پر تبصرہ کرنا ۔
جب ایک لکھاری اتنی محنت کے بعد ،اپنے لفظوں کو جمع کر کے کاغذ پر ایک ایک جملے کو پرو کر کتاب کے سفید کورے ورقوں پر بکھیرتا ہے اور پھر اس کی کتاب چھپ جاتی ہے تو اس کی آدھی محنت وصول ہوجاتی ہے اور باقی کی آدھی محنت اس کے تب پلے پڑتی ہے جب قارئین اس کی کتاب کو پڑھتے ہیں ،سمجھتے ہیں کسی قابل عمل بات کو اپنا لیتے ہیں تو سمجو لکھاری کی کتاب پر کی گئی محنت رائیگاں نہیں گئی ۔
نمرہ احمد نیازی کو میں نے چند سال پہلے پڑھنا شروع کیا ،وہ میرا ہے سے شروع ہونے والا سفر جنت کے پتے ،ابلیس اور مصحف سے گزرت ہوئے اب حالم کی رولر کوسٹر رائیڈ پر سوار ہے ۔
نمرہ احمد اپنے سادہ اور آسان الفاظ میں اپنے پڑھنے والوں کو بہت کچھ سکھا جاتی ہیں پھر بھلے وہ ایک بہترین ہوم گرل بننا ہو یا ایک بہترین مسلمان ۔
نمرہ کی کتابوں میں آپ کو سیلف بیلیف اور کامیاب بننے کے تمام اجزاء مکمل ملتے ہیں ۔
حالم یعنی خواب دیکھنے والا دو حصوں پر مشتمل ہے
پہلے حصہ کا اختتام ایسے ٹویسٹ پر ہوتا ہے کہ قاری دوسرا حصہ پڑھے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ۔
خواب دیکھنا گناہ نہیں ہے ہاں خوابوں کو ادھورا چھوڑنا ضرور گناہ ہے ۔
حالم ایسے خواب دیکھنے والوں کی کہانی ہے جنہیں ان کے خوابوں کی تعبیر وقت کے سفر میں لے جاتی ہے ۔
مگر وہ ہار نہیں مانتے ،ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں اور اپنے خواب کی تعبیر پا کر ہی دم لیتے ہیں ۔
حالم ہر خواب دیکھنے والے اور اپنے خوابوں کی تعبیر پالینے کی کوشش کرنے والوں کے لئے ہے ۔۔