Book Review: Peer E Kamil

Ratings : 4.9/5
Writer : Umera Ahmed

“What is next to ecstasy?
Pain.
What is next to pain?
Nothingness.
What is next to nothingness?
Hell.”

پیرِ کامل پاکستان کی مشہور ناول نگار عمیرہ احمد کی تصنیف ہے جس کو اُن کے تمام ناولوں میں بہترین تسلیم کیا جاتا ہے. اس کی کہانی خدا اور اس سے منسلک ابدی محبت پر لکھی گئی ہے جس کا مرکز حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات ہے۔ ناول کی کہانی بہت ہی مضبوط اور متاثر کن عناصر پر مشتمل ہے جو بہت ہی آسانی سے اپنے پڑھنے والے کا دل جیت لے۔ عمیرہ احمد نے یہ ناول اپنی بہترین ادبی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوۓ نہایت قابلِ ذکر انداز میں لکھا ہے ۔ یہ ناول کافی عرصے تک انتشار کا شکار بھی رہا جس کی وجہ عمیرہ احمد کا اِس ناول میں ایک نازک مسئلے (احمدیوں) کو اپنے ناول کا حصہ بنانا تھا دراصل اِس میں ایک اہم نقطے کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بےشک ہمیں اسلام کی تعلیم شروع زندگی سے دی جاتی رہی ہو مگر اپنی ذندگی کا اسلام کے مطابق مطالعہ کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے اور چاہیں کتنی مشکلات ہی کیوں نہ درپیش ہوں ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہیں۔ ناول دو مرکزی کرداروں ‘عمامہ اور سالار’ پر مشتمل ہے ۔سالار جو کہ زندگی سے نجات پانے کے لئے خودکشی کی کوششوں میں رہتا ہے اور عمامہ جو زندگی کے درپیش مسائل سے لڑتی جارہی ہے دونوں کی زندگی کی راہیں مختلف مگر منزل ایک ہی ہے: روحانیت۔ ناول کا پلاٹ بہت ہی واضح رکھا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے کو ہر بات کا نتیجہ اور سبق بآسانی حاصل ہو۔ ناول کی کہانی عمامہ اور سالار کی لو سٹوری پر بھی ہے مگر ناول کا اصل مقصد انسان کو روحانیت کا درس دینا ہے اور اپنے تعلقات خدا سے مزید مضبوط کرنا ہے